تازہ ترین

کورونا کی وبائ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں

کراچی (کامرس ڈیسک)کورونا کی وباءکے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی کی لپیٹ میں ہے۔ وائرس کی وباءعالمی اسٹاک مارکیٹس کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بھی لے ڈوبا ہے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے ہفتے بھی بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس مزید2500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 30ہزاراور29ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد سے گھٹ کر28ہزار پوائنٹس کی پست ترین سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 433ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 59کھرب روپے سے گھٹ کر54کھرب روپے کی پست ترین سطح پر آگیا جبکہ56.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔اس طرح گذشتہ تین ہفتے برقرار رہنے والی مندی کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس اب تک 10113.10پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس 5065.16پوائنٹس کم ہو چکا ہے جبکہ اسی مدت میں سرمایہ کاروں کے 16کھرب 82ارب سے زاید روپے ڈوب گئے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ایس ای سی پی نے کورونا وبا ءکی روک تھام کیلئے لاک ڈاﺅن کی صورتحال میں ورچوئل ٹریڈنگ کا طریقہ کار اختیا ر کیا تھا مگر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو یہ طریقہ کار بھی راس نہ آیا جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کی انتظامیہ نے ٹریڈنگ کے دوران بدترین مندی کی صورت میں مارکیٹ میں کاروبار معطل کرنے کا دورانیہ 45منٹس سے بڑھا کر 2گھنٹے کر دیا تھا لیکن اس کے باووجود مارکیٹ پر ان اقدامات کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوئے جبکہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میںمزید ڈیڑھ فیصد کمی بھی مارکیٹ کو سہارا نہیں دے سکی اور مارکیٹ میں مندی کے بادل گہرے ہوتے جا رہے ہیں سرمایہ کارنہ صرف مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریز کر رہے ہیں بلکہ منافع کی خاطر حصص کی فروخت کو بھی ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مسلسل گرواٹ دیکھی جا رہی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*