تازہ ترین

کرونا ، مصری جوڑے کی آن لائن منگنی،40دوستو ں کی بھی شرکت

قاہرہ(م ڈ)چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں سماجی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ لوگوں کی شادی بیاہ کی تقریبات، فوتگی اور جنازوں میں شرکت جیسے اہم امور متاثر ہوگئے ہیں۔ شادیاں رک گئی ہیں اور لوگ کرونا کی وجہ سے آن لائن شادیاں اور منگنی کی رسومات پوری کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا کے تازہ متاثرین میں ایک مصری جوڑا بھی شامل ہے۔ باسم عبدالحلیم اور آیی ایھاب کی گذشتہ جمعہ کی شام منگنی طے تھی مگر کرونا نے ان کی اس خوشی کے موقعے کو تباہ کردیا۔ کرونا کی وجہ سے مصر میں کرفیو، لاک ڈاﺅن اور تقریبات کے مراکز پرپابندی کے نتیجے میں باسم عبدالحلیم اور آیہ ایھاب کوئی تقریب تو منعقد نہ کرسکے مگرانہوں نے مقررہ تاریخ پرمنگنی کا فیصلہ کیا۔ دونوں نے اصرار کیا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے مگر وہ منگنی ضرورکریں گے۔ یوں انہوں نے بھی ورچوئل دنیا کا سہارا لیا۔باسم نے آن لائن مصروفیات کے بارے میں بتایا کہ میں نے اپنی منگیتر کو گذشتہ منگل کی سہ پہر فون کر کے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے بدھ کو ملک میں کرفیو لگایا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*