تازہ ترین

آٹے کی دستیابی میں رکاوٹ افراتفری کی صورتحال پیدا کرسکتی ہے

لاہور( کامرس ڈیسک )ایران پاک فیڈریشن آف کلچراینڈٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ آٹے اور اشیاءضروریہ کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جائیں،آٹے کی دستیابی میں رکاوٹ افراتفری کی صورتحال پیدا کرسکتی ہے،حکومت قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور ملوں کا کوٹہ فوری بڑھانے کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر تنظیموں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی پہیہ پہلے ہی جام ہے ایسے میں ڈالر کی اونچی اڑان سے ملک کے قرضوں میں 700ارب روپے کا اضافہ کوئی نیک شگون نہیں، وبا ءکے دنوں میں ہر کاروبار بند ہونے کے باوجود ڈالر کی قدر میں اضافہ تعجب خیز معاملہ ہے گزشتہ سال بھی پاکستانی روپے کی قدر میں تیس فیصد ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی جس کی وجہ سے ملکی قرضوں میں اربوں روپے اضافہ ہوا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کیساتھ ساتھ حکومت ایک ایسا معاشی روڈ میپ تشکیل دے جس سے ممکنہ معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد مل سکے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*