تازہ ترین

پاکستان چین کے لیے پہلے نمبر کی ترجیح ہے,چینی سفیر

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان چین کے لیے پہلے نمبر کی ترجیح ہے اور دونوں ممالک ہر موسم کے دوست ہیں۔ چین پاکستان کے لیے ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے چینی سفیر کی سربراہی میں چینی ماہرین صحت کی ایک ٹیم نے قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا تاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے چین کے تجربات کو شئیر کیا جا سکے۔قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجرجنرل عامر اکرام نے چائنیز ہیلتھ ٹیم کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے چینی وفد کا کرونا وائرس کو کنٹرول کے لیے پاکستان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*