سفید پوش طبقہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا‘ محمود اسلم

لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والوں کےلئے اپنے طو رپر بے پناہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لیکن ہمیں ان کے نتائج کو دیکھنا ہوگا،ہمارے معاشرے میں ایک ایسا طبقہ بھی ہے جو غریب ہے لیکن وہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا جن کےلئے خصوصی طو رپر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں محمود اسلم نے کہا کہ حکومت کی یہ بات خوش آئند ہے اس نے ابھی تک افرا تفری کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی ۔ اشیائے خوردونوش طلب کے مطابق دستیاب ہیں ۔ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ پوری دنیا کو اس مشکل سے نجات دے ، امت مسلمہ کو ان حالات میں رو رو کر اپنے رب سے معافی طلب کرنا ہوگی کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور چارہ باقی نہیں رہ گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*