کورونا کے سبب یورو کپ اور کوپا امریکا ایک سال کیلئے موخر

لندن (سپورٹس ڈیسک) عالمی سطح پر کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو¿ کے پیش نظر رواں سال شیڈول سال کے اہم فٹبال مقابلوں یورو کپ اور کوپا امریکا کو ایک سال کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپیئن فٹبال گورننگ باڈی کا خصوصی اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں نے یورو کپ کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ ٹورنامنٹ رواں سال 12 جون سے 12جولائی تک منعقد ہونا تھا تاہم اب اسے آئندہ سال 11جون سے 11جولائی تک منعقد کیا جائے گا۔اس ایونٹ کے التوا کے بعد اب وائرس کے پھیلاو¿ کے سبب ملتوی ہونے والی دنیا بھر کی یورپیئن لیگز کے مقابلے منعقد ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے تاہم اس کا انحصار بھی اس بات پر ہو گا کہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں مزید کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یوئیفا کے صدر الیگزینڈر کیفرن نے کہا کہ اس وقت میں فٹبال کی برادری کو ذمے داری، اتحادی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے ک ضرورت ہے اور ہمارے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور عملے کی صحت اولین ترجیح ہے۔یورو کپ کی طرح امریکا بھر کے ممالک کے درمیان منعقد ہونے والے مقابلے کوپا امریکا کپ کو بھی ایک سال کے لیے موخر کردیا گیا ،اس ایونٹ کا انعقاد بھی 12 جون سے 12جولائی سے ہونا تھا اورت پہلی مرتبہ ایک کے بجاے کوپا امریکا کے مقابلوں کا انعقاد دو ملکوں ارجنٹینا اور کولمبیا میں ہونا تھا،اب یورو کپ کی طرح یہ مقابلے بھی آئندہ سال 11جون سے 11جولائی تک منعقد ہوں گے جس میں 11 ٹیمیں شرکت کریں گی۔عالمی سطح پر کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو¿ کے پیش نظر رواں سال شیڈول سال کے اہم فٹبال مقابلوں یورو کپ اور کوپا امریکا کو ایک سال کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپیئن فٹبال گورننگ باڈی کا خصوصی اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں نے یورو کپ کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ ٹورنامنٹ رواں سال 12 جون سے 12جولائی تک منعقد ہونا تھا تاہم اب اسے آئندہ سال 11جون سے 11جولائی تک منعقد کیا جائے گا۔اس ایونٹ کے التوا کے بعد اب وائرس کے پھیلاو¿ کے سبب ملتوی ہونے والی دنیا بھر کی یورپیئن لیگز کے مقابلے منعقد ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*