تازہ ترین

کرونا سے بچاﺅ ، مسجد حرام اور مطاف میں 140ملازمین صفائی پر مامور

مکہ مکرمہ(م ڈ )صحن مطاف اور مسجد حرام کی پاکیزگی کا ویسے ہی خاص طورپر اہتمام کیا جاتا ہے مگر جب سے کرونا وائرس کی مہلک وبا پھیلی ہے مطاف اورمسجد حرام کی روزانہ صفائی کا عمل مزید بڑھا دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حرم مکی، مسجد حرام کے اندرونی مقامات اور صحن مطاف کی نماز فجر سے عشاءکے درمیان تین بار صفائی کی جاتی ہے۔ انتظامیہ مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کی صحت وسلامتی کےلیے زمین پر چلنے والے ہرطرح کے کیڑے مکوڑوں کو تلف کرنے اور مسجد اور مطاف کے ماحول کو صاف وشفاف رکھنے میں مصروف ہے۔حرمین شریفین جنرل پرزیڈنسی کی طرف سے حرم مکی کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں اپنی اپنی باری پر پوری ذمہ داری کے ساتھ مسجد کی تطہیر، قالینیں تبدیل کرنے، مسجد میں عطر کے چھڑکاﺅ اور وائرس سے بچاﺅ کے لیے ضروری اسپرے کا چھڑکاﺅ کرتی ہیں۔ صحن مطاف کو دن میں سات بار جب کہ مسجد حرام کو نماز فجر سے عشاءکے درمیان تین بار صاف کیا جاتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*