پی ایس ایل کی رونقیں پوری قوم کو مبارک ہوں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ایس ایل 5کی افتتاحی تقریب کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہادرعوام ،مسلح افواج، پولیس کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمر ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے،یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں۔انھوں نے مزید لکھا کہ ہمارے میدان سجے اور بین الاقوامی ستارے پاکستان آئے، ہم بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*