پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروںکو33ارب17کروڑ13لاکھ وپے کا نقصان اٹھاناپڑا

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مزید232.43کی کمی سے 40249.22پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ 47.51فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروںکو33ارب17کروڑ13لاکھ وپے کا نقصان اٹھاناپڑا او کاروباری حجم بھی مایوس کن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعہ کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس40527پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو¿ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40171پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس232.43کی کمی سے 40249.22پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس123.71پوائنٹس کی کمی سے18597.97پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس122.87پوائنٹس کی کمی سے27895.15پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 172میں کمی اور23میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیںگرنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب17کروڑ13لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر75کھرب 30ارب97کروڑ14لاکھ روپے ہوگیا۔کاروباری حجم بھی صرف8کروڑ55لاکھ97ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*