تازہ ترین

ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماوں کا ڈی این اے چرا لیاگیا

نیویارک(م ڈ) دی ”ارنسٹ پروجیکٹ“ نامی ایک آن لائن گروپ نے چار عالمی رہنماو¿ں کا ڈی این اے انٹرنیٹ پر نیلامی کےلیے پیش کردیا ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے یہ تمام نمونے 2018ء میں منعقدہ ”ورلڈ اکنامک فورم“ ڈاووس کے دوران مختلف عالمی رہنماو¿ں کے زیرِ استعمال رہنے والی چیزوں پر موجود ہیں جنہیں چوری کرکے محفوظ کرلیا گیا تھا۔گروپ کا مو¿قف ہے کہ دنیا بھر کی سرمایہ دار کمپنیاں اور حکومتیں ایک عام انسان کا حساس ڈیٹا ہر وقت جمع کرتی رہتی ہیں، چاہے صارف کو اس کی خبر ہو یا نہ ہو؛ اور چاہے یہ عمل صارف کی مرضی کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔لیکن بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا کاروباری فائدے اور سیاسی مفاد تک کے لیے استعمال بھی کیا جاتا ہے جبکہ سرمایہ دار ادارے اس کی خرید و فروخت بھی کرتے ہیں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*