تازہ ترین

حکومت کا بڑھتا ہوا حجم خطرے کی گھنٹی ہے،میاں زاہد حسین

Mian Zahid

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مےن اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضوں،گردشی قرضے اور ناکام سرکاری اداروں کے ساتھ حکومت کا بڑھتا ہوا حجم بھی ملکی مستقبل کے لئے بڑا خطرہ ہے۔حکومت کا حجم کم کرنا دیگر تمام اخراجات پر قابو پانے سے زیادہ مشکل ہے مگر اس کے بغیر کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملک میںغیر ضروری نوکریوں، وزیروں، مشیروں اور فالتو محکموں کی بہتات ہے جس میں کمی کئے بغیر قرضے،امداد، سرمایہ کاری، برآمدات، ترسیلات، اور سی پیک جیسے منصوبوں کا کوئی فائدہ نہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*