تازہ ترین

حکومت ملک کو ڈیجیٹل پاکستان بنانے کیلئے پُرعزم ہے جس میں انسانی مداخلت کم از کم ہو‘سردار احمد نواز سکھیرا

لاہور(کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک ہی روز چار سہولیاتی مراکز کا افتتاح کردیا گیا جس کے بعد یہ ملک کا پہلا چیمبر بن گیا ہے جس نے اپنے ممبران کے لیے کئی سرکاری محکموں کے مراکز پر مشتمل ون ونڈو آپریشن متعارف کروادیا ہے۔ وفاقی سیکریٹری کامرس سردار احمد نواز سکھیرا، لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے شکایات کے ازالہ، ایکسپورٹ بڑھانے، افریقہ اور آئی پی او کے سہولیاتی مراکز کا افتتاح کیا۔ سابق صدر محمد علی میاں، چیئرمین آئی پی او مجیب احمد خان، ڈائریکٹر جنرل عرفان تارڑ، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین ملک محمد خالد، واصف یوسف، حاجی آصف سحر، یاسر خورشید، ذیشان سہیل ملک، عاقب آصف و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی سیکریٹری کامرس سردار احمد نواز سکھیرا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کی ممبران کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کامرس سیکریٹری سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ڈیجیٹل پاکستان بنانے کیلئے پُرعزم ہے جس میں انسانی مداخلت کم از کم ہو، اس عزم کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ڈیجیٹل پاکستان نہایت وسیع پروگرام ہے جس کا مقصد کاربار میں ای کامرس کے ذریعے انقلاب پیدا کرنا ہے۔ انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کی پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان فری ٹرید ایگریمنٹ بھی پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبر میں ٹریفک پولیس، نادرا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سمیڈا، ایف بی آر، لیسکو اور پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن پہلے ہی کام کررہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*