تازہ ترین

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے ، عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی کابینہ نے بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید نہ بڑھانے ، آٹا ،چینی بحران کی وجوہات سامنے لانے ،دالوں کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ، چینی کی قیمتوں میں اضافے پر ایف آئی اے کو دو ہفتوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ، گندم بحران پر رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائیگی ۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کی گئی ،بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے ، آٹا ،چینی بحران کی وجوہات سامنے لانے ،دالوں کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو آٹا، چینی ،دالوں اور اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں اضافے اورمہنگائی میں کمی کےلئے حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم عمران خان نے دالوں کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے اور دالوں پر امپورٹ ڈیوٹی میں کمی لانے کےلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے ، مہنگائی ،کھانے پینے کی اشیاءمیں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ کمشنر ایس ای سی پی کی تعیناتی کا ایجنڈا مو¿خر کردیا گیا ،احساس پروگرام میں اراکین پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ مو¿خر کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خالد جاوید کو نیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ کیا ۔وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منطوری دیدی ۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق اس بار بھی کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے وزراءغیر حاضر رہے ، (ق) لیگ کے طارق بشیر چیمہ اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اجلاس میں شریک نہ ہوسکے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم بحران پر رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائیگی ، چینی کی قیمتوں میں اضافے پر ایف آئی اے کو دو ہفتوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*