تازہ ترین

پی ٹی اے کنزےومر سپورٹ سینٹر کا آغاز،چیئرمین پی ٹی اے نے افتتاح کر دیا

PTA

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ٹیلی کام صارفین کی سہولت کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے ایک کنزےومر سپورٹ سینٹر (سی ایس سی) کا آغاز کیا ہے جس میں تربیت ےافتہ اور مستعد نمائندے موجود ہیں ۔ اس سی ایس سی کی خدمات ہفتے کے ساتو ں دن صبح 9بجے سے رات9بجے تک ٹال فری نمبر0800-55055 پر دستیاب رہیں گی ۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) نے آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میںسی ایس سی کا افتتاح کےا۔ا س سی ایس سی کا مقصد عوام الناس کو ٹیلی کام سروسز سے متعلق شکایات کے ازالے کا باسہولت اور آسان نظام فراہم کرنا ہے۔ صارفین اپنے موبائل آپریٹر، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ، فکسڈ لائن فون کی خدمات فراہم کرنے والے اور دیگر ٹیلی کام آپریٹرز کے حوالے سے شکایات کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم ( ڈی آئی آر بی ایس)، ویب مواد کی رپورٹنگ( توہین مذاہب،فحش مواد وغیرہ ) ، یو اے این، ٹول فری نمبر، یو آئی این کے علاوہ شارٹ کورڈ / سی وی اے ایس کے تعین کے بارے میں اپنی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے بھی سی ایس سی سے رابطہ کر سکتے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*