پاکستان آٹو شو ’میک ان پاکستان‘ کے نام سے 21 سے 23 فروری تک لاہور میں منعقد ہو گا

کراچی(کامرس ڈیسک) ملک میں آٹو موبیلز کا سب سے بڑا آٹو شو2020 (PAS-20)’میک ان پاکستان‘ کے نام سے ایکسپو سینٹر ، لاہور میں، 21 سے 23فروری 2020ءتک منعقد ہو گا۔ پورے ملک میں 3000 سے زائد بڑی، درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کی نمائندگی کرنے والی پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) کی جانب سے آٹوموٹیو انڈسٹری کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔توقع ہے کہ اس نمائش میں 150 غیر ملکی خریداروں اور 400 سے زائد غیر ملکی مندوبین سمیت ایک لاکھ سے زائد افرادجاپان، کوریا ، چین، تھائی لینڈ ، تائیوان، جرمنی، فرانس، ترکی، برطانیہ، امریکا، متحدہ عرب اورسری لنکا سے تعلق رکھنے والی بڑی کمپنیوں کی مصنوعات دیکھنے کے لیے آئیں گے۔ تقریباً38,666 مربع فٹ رقبے پر منعقد ہونے والی اس نمائش میں 10 غیرملکی اور 90 ملکی اداروں سمیت 100سے زائدادارے اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔اِس نمائش کے لیے انجنیئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ اور پاک وہیلز ڈاٹ کام (PakWheels.com)نے تعاون کیا ہے جبکہ تعاون کرنے والے دیگر اداروں میں ہنڈا، سوزوکی، ہنڈائی، چینگن (Changan )اور ملت ٹریکٹرز شامل ہیں۔نمائش کنندگان میں مسافر کاریں، ٹرک، بسیں، ٹریکٹرز، رکشا اور موٹرسائیکلیں بنانے والے، آٹو پارٹس بنانے والے ، خدمات فراہم کرنے والے ، مشینری ،ٹولز اور پرانی و نادر کاریں بنانے والے اورہیوی موٹر بائیکیں بنانے والوں سمیت ایکسسریز بنانے والے، ٹریکنگ اور انشورنس کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے شامل ہیں۔عوام کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ صبح 10بجے سے شام07 بجے تک جاری رہنے والے اس شو میں تشریف لائیں اوربہترین اداروں اور پروجیکٹس کی تیارکردہ ا±ن دلکش جدتوں اور ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کریں جو صارفین کو زبردست فائدہ پہنچا رہی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*