تازہ ترین

سٹرینتھ لفٹگ اینڈ بینچ پریس چیمپئین شپ ، پاکستان نے ایک گولڈ سمیت5میڈلز حاصل کر لئے

pakistan-womens-team-makes-history-in-the-11-asian-powerlifting-and-bench-press-championship_0n

بنکاک/لاہور(سپورٹس ڈیسک)آٹھویں سٹرینتھ لفٹگ اینڈ بینچ پریس چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم نے ایک گولڈ سمیت5میڈلز حاصل کر لئے، پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم نے 4سلور اور ایک گولڈ میڈل کیساتھ ورلڈ چیمیئین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ٹیم کی وطن واپسی پر پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر عقیل جاوید بٹ نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی گئی آٹھویں سٹرینتھ لفٹگ اینڈ بینچ پریس چیمپئین شپ میں پاکستان کھلاڑی محمد فیضان نے 95کلو گرام جونیر کیٹگری میں گولڈ میڈل، سینئر کیٹگری میں 65 کلاس میں عابد خان نے سلور میڈل اوروومین سینئر کیٹگری58کلوگرام میں سحر سلیم نے سلور میڈل اور سینئر کیٹگری85 کلاس میںمحمد اعظم نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ماسٹر کیٹگری 95 کلاس میں شہزاد نذیر گِل نے سلور میڈل حاصل کیا ۔رنراپ ٹرافی پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کے کپتان محمد اعظم نے حاصل کی۔ چیمپئین شپ میں 8 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کے جس میں پہلی پوزیشن بھارت، دوسری پوزیشن پاکستان اور تیسری پوزیشن کرغستان نے حاصل کی ۔لاہور ائرپورٹ پر ٹیم کی وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر عقیل جاوید بٹ نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ورلڈ کے سیٹری بابل بلقیس فنے اعلان کے مطابق جون میں ایشین سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ انکلاڈ بینچ پریس چیمئین شپ 2020 تا شقنڈ میں منعقدہوگی اور نویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹگ اینڈ چیمیئین شپ 2021 کرغستان میں منعقد ہو گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*