چین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے معیار پر نظر ثانی کے بعدہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

بیجنگ/ ووہان : چین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے معیار پر نظر ثانی کے بعدہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،وائرس کے باعث مزید 254افراد ہلاک ہوگئے جو کہ ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں،15ہزار152نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں ایک ہزار171اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 52ہزار526ہوگئی جن میں سے 8030افراد کی حالت تشویشناک ہے ،مرکزی ملٹری کمیشن کے حکم پر پیپلز لیبریشن آرمی )پی ایل اے(فضائیہ نے 11 ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے طبی عملہ اور اشیا ووہان شہر پہنچا دیں جبکہ صدر شی جن پھنگ کی منظوری سے مسلح افواج کے 2600 اضافی طبی عملہ متاثرہ شہر ووہان روانہ ہوگیا۔جمعرات کو چین کے محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ملک کے31 صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ پیداواری وتعمیراتی علاقوں سے بدھ کونوول کرونا وائرس کے15ہزار152 نئے تصدیق شدہ کیسز اور254 ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*