پاکستان مشکل وقت کا سچا دوست ہے، شکریہ پاکستان، چین

بیجنگ (م ڈ)چینی عوام نے اس (کورونا وائرس) کی مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون اور مکمل حمایت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے،چین کے ٹویٹر نما سینا ویبو ہیش ٹیگ پر شکریہ پاکستان اور روس راتوں رات ہٹ ہو چکا ہے، اس ٹرینڈنگ ٹاپک پر61000بار گفتگو ہوئی اور250ملین بار پڑھا گےا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی عوام نے پاکستان کی حمایت اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ہیش ٹیگ پر کہا ہے کہ ”شکریہ پاکستان اور روس“ ۔یہ ہش ٹیگ چین کے ٹویٹر نما سینا ویبو پر راتوں رات ہٹ ہوچکا ہے۔یہ ہیش ٹیگ چینی عوام کے اظہار تشکر کی عکاسی کرتا ہے ۔ گوواڑ پرو اپلی کیشن کے مطابق جدید ترین ٹرینڈنگ ٹاپک پر اب تک 61ہزاربار گفتگو ہوئی ہے اور اب تک 250ملین بار پڑھا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*