وفاق کی صوبوں کے وسائل میں مداخلت غیر آئینی ہے، ثناءبلوچ

کوئٹہ (این این آئی) وفاقی حکو مت کی جانب سے ریکوڈک کا سونا غیر ملکی قرضوں کی ادائےگی کے لئے استعمال کرنے کا عندیہ دینے کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک التواءجمع کروای دی گئی ، تحریک ایک اخباری خبر کا تراشہ منسلک کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ کی جانب سے جمعرات کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی حکومت 18ویں ترمیم و آئینی پاسداریوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو تے ہوئے بلوچستان کے قدرتی وسائل بلخصوص ریکوڈک کے ذخائر کو ملکی قرضوں کے اتارنے کے لئے استعمال کرنے کا عندیہ دیا ہے لہذا اسمبلی کی کاروائی روک کر اس اہم اورضروری عوامی نقطے کے حامل معاملے کو زیر بحث لایا جائے ،اس حوالے سے رابطہ کرنے پررکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی رو سے ہر صوبہ اپنے وسائل کا استعمال کرنے کامجاذ ہے وفاق کی صوبوں کے وسائل میں مداخلت غیر آئینی ہے وفاقی حکومت ریکوڈک کا سودا کر کے 18ویں ترمیم کی خلاف ورزی کر رہی ہے جسکی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*