مقبوضہ غربِ اردن میں تمام یہودی بستیاں غیرقانونی ہیں‘اقوام متحدہ

phalestine

جنیوا (م ڈ)اقوام متحدہ نے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی تعمیر کردہ یہودی بستیوں میں کام کرنے والی 112 کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کے مقبوضہ غربِ اردن میں یہ تمام یہودی بستیاں غیرقانونی ہیں۔اقوام متحدہ نے یہ رپورٹ 2016ء میں انسانی حقوق کونسل کی ایک قرارداد پر عمل درآمد کرتے ہوئے جاری کی ہے۔اس قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں میں تمام کاروباری داروں اور کمپنیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فہرست کے اجراء سے یہودی بستیوں میں کام کرنے والی فرموں کا بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔ان یہودی بستیوں میں جو کمپنیاں کام کررہی ہیں، ان میں ائیر بی این بی،آلسٹم ، ب±کنگ ڈاٹ کام اور موٹرولا سولوشنز ایسی بڑی بین الاقوامی فرمیں بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر میشیل بیشلیٹ نے کہا ہے کہ میں اس معاملہ میں حساس ہوں کہ اس کو بہت زیادہ متنازع بنا دیا گیا ہے اور یہ متنازع رہے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*