مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300ورپے کے اضافے سے90650روپے ہوگئی

کراچی (کامرس ڈیسک)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 300ورپے کے اضافے سے90650روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالرکے اضافے سے1573ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 90650روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 257روپے کی کمی سے 77718روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*