مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرسمیت بیشتر کرنسیوں کی قدرمستحکم رہی

کراچی (کامرس ڈیسک)مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرسمیت بیشتر کرنسیوں کی قدرمستحکم رہی جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.38روپے سے گھٹ کر154.35روپے اور قیمت فروخت154.48روپے سے گھٹ کر154.45روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.20روپے اور قیمت فروخت154.50روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید70پیسے کی کمی سے168روپے سے گھٹ کر167.30روپے اور قیمت فروخت169.50روپے سے گھٹ کر168.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید199.50روپے اورقیمت فروخت201روپے برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اور قیمت فروخت41.20روپے مستحکم رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت42.15روپے سے بڑھ کر42.20روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے سے بڑھ کر20.50روپے ہوگئی جب کہ قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*