شہرت نے دماغ خراب نہیں کیا، والدہ کی نصیحت پر عمل پیرا ہوں‘ سجل علی

لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ 2011ءمیں اپنے بہن صبور علی کے ہمراہ کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور ہمیں ٹی وی پر کام کرتے ہوئے 9سال مکمل ہو چکے ہیں،شہرت نے میرا دماغ خراب نہیں کیا بلکہ اس حوالے سے اپنی والدہ کی نصیحت پر عمل پیرا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ ہمارا پہلا ڈرامہ ” محمود آباد کی ملکائیں“تھااور یہ 300اقساط پر مشتمل تھا ۔چند ہی اقساط کے بعد میں توجہ کا مرکز بن گئی اورمیرے تصور میں بھی نہیں تھاکہ مجھے ایسے راتوں رات شہرت مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں بے پناہ شہرت ملی ہے لیکن اس نے میرے دماغ کو خراب نہیں کیا، مجھے میری والدہ کی نصیحت آج بھی یاد ہے کہ انسان جتنا مرضی بلندی پر پہنچ جائے اسے واپس زمین پر ہی آنا ہوتا ہے اور میں نے اپنی والدہ کی نصیحت اپنے پلے سے باندھ کر رکھی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا کہ میرے پرستار شادی کے حوالے سے جلد خوشخبری سنیں گے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*