ترک فوج پر حملے ناقابل برداشت‘ترک کی شامی فورسز کو ہر جگہ نشانہ بنانےکی دھمکی

syria

انقرہ (م ڈ)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے فوجیوں کو معمولی خراشیں بھی آئیں تو شامی فورسز کو ہر جگہ اورہر طریقے سے نشانہ بنائیں گے۔انقرہ میں پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ترک صدر نے دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا۔ ترک صدر نے کہا کہ اگر ہماری نگراں پوسٹوں یا دیگر مقامات پر تعینات فوجیوں کو معمولی سی چوٹ بھی لگی تو میں یہاں سے اعلان کر رہا ہوں کہ ہم ادلب کی سرحدوں یا امن معاہدے کی پرواہ کیے بغیر ہر جگہ شامی حکومت کی افواج کو نشانہ بنائیں گے۔رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ ہم اس کام کے لیے کوئی بھی راستہ اپنائیں گے، زمینی یا فضائی حملے میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ شام کی حکومت شہریوں پر مسلسل حملے، قتل عام اور خون بہا رہی ہے۔ترک صدر نے الزام لگایا کہ دانستہ حملے کرکے شہریوں کو ترک سرحد کی طرف دھکیلانا مقصد ہے تاکہ ان کی آڑ میں سرحدی علاقے پر قبضہ کیا جا سکے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*