پی ایس ایل میں پہلے سے اچھا کھیل پیش کروں گا، محمد رضوان

پشاور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے کافی محنت کی ہے اور اس بار پہلے سے زیادہ کارکردگی دکھاں گا۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ 3سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں اور اس مرتبہ کافی محنت کی ہے، امید ہے گزشتہ سال سے بڑھ کر بہترین کھیل پیش کروں گا۔محمد رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل تمام ٹیموں کے لئے مشکل ایونٹ ہے جس میں تمام ملکی وغیر ملکی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، ہر ٹیم میں منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ مکمل ایونٹ اس بار پاکستان میں ہورہا ہے اور پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے، دورہ بنگلا دیش کے حوالےسے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کیخلاف حالیہ ٹیسٹ میں کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*