کورونا وائرس سے 213 اموات، عالمی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا گیا

china

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 213 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ساتھ ہی عالمی ادارہ صحت نے اسے عالمی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھانوم گیبریسس نے یہ اعلان مذکورہ وائرس کے 18 ممالک تک پھیل جانے پر عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی اجلاس کے بعد کیا جو آزاد ماہرین کے پینل پر مشتمل ہے۔جنیوا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں جس طرح وائرس پھیلا ہے اس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی، لہٰذا اس پر ردِ عمل بھی مثالی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*