پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)کھیلا جائیگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعہ کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں نے پہلے میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم میں بھر پورپریکٹس کی جبکہ دونوں کپتانوں کی موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ، سیریز کے تمام میچز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2بجے شروع ہوا کرینگے ، پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت 33سالہ محمود اللہ کرینگے۔ٹی ٹوئنٹی میںپاکستان کو بنگلہ دیش پر واضح برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مباین ابتک کھیلے گئے10میچز میں سے8گرین شرٹس نے جیتے۔سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ، سکیورٹی کیلئے 17ایس پیز، 48ڈی ایس پیز، 134انسپکٹرز سمیت 10ہزار سے زائد جوان تعینات کئے گئے ہیں۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بنگلادیش میں ٹی 20سیریز کے لئے قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگئی ہے۔کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں مہمان کھلاڑیوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہےے،ٹی ٹوئنٹی میںپاکستان کو بنگلہ دیش پر واضح برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مباین ابتک کھیلے گئے10میچز میں سے8گرین شرٹس نے جیتے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم2میچوں میں کامیابی حاصل کر سکی۔ نومبر میں دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونے والی16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے مطابق تجربہ کار شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسان علی، عماد بٹ، حارث رف، افتخار احمد، عماد وسیم ، خوشدل شاہ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اورعثمان قادر شامل ہیں۔دوسری طرف لاہور پولیس نے پاک بنگلا دیش میچز کے لیے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سیکورٹی پر تعینات افسروں کے اجلاس میں تمام پولیس افسروں کو سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم میں آمد و رفت کے وقت ٹریفک بند رہے گی، کرکٹ میچ کے دوران انکلوژرز میں بھی پولیس اہل کار تعینات ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*