ناراض برطانوی شاہی جوڑابچے کے ہمراہ کینیڈا میں قیام کا خواہاں

ٹورنٹو(م ڈ)برطانوی شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بچے کے ہمراہ کینیڈا میں قیام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے شاہی خاندان کی ناراضی کے باوجود شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کا اعلان کرکے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ مگر ان کی کینیڈا آمد پر مقامی میڈیا بھی خوش دکھائی نہیں دیتا۔کینیڈا کے بعض اخبارات میں شائع ہونے والے تجزیوں میں شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کے کینیڈا میں طویل قیام پرعدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔کینیڈا کے ایک کثیرالاشاعت اخبار کے اداریے میں بھی برطانوی شاہی جوڑے کے ملک میں مستقل قیام پرکئی سوالات اٹھائے گئے اور کہا کہ شاہی جوڑے کی مستقل میزبانی کینیڈا کے لیے مسائل کھڑے کرسکتی ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کا کینیڈا میں قیام مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ برطانوی شہزادہ اور اس کا کنبہ کیوں کر کینیڈا میں قیام کرسکتا ہے حالانکہ یہ خاندان ماضی میں یہاں حکمران رہ چکا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*