گلگت: برفانی تودے سے 5 فوجی شہید، اموات کی مجموعی تعداد 109

گلگت/مظفرآباد: آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں مزید 15 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ملک بھر میں خراب موسم کے باعث حادثات میں اموات کی تعداد 109 ہوگئی جس میں 5 فوجی جوان بھی شامل ہیں۔برفانی تودوں کے گرنے سے آزاد کشمیر کی وادی نیلم سب سے بری طرح متاثر ہوئی جہاں 74 افراد جاں بحق ہوئے اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں مسلسل چوتھے روز زمینی اور فون کے رابطے منقطع رہے۔ضلع استور میں حکام نے بتایا کہ برفانی تودوں سے 2 مختلف علاقوں میں ایک خاتون اور ایک بچے کے علاوہ 5 فوجی بھی شہید ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*