وادی کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر برقرار، گیس پریشر میں کمی اور نہ ہونے سے عوام مشکل میں

کوئٹہ( این این آئی)وادی کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے،یخ بستہ موسم میں سوئی گیس پریشر میں کمی اور گیس نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مسائل اور ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔ کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، کوئٹہ میں صبح سویرےدرجہ حرارت منفی10ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا شدید سردی کے باعث گھروں میں پانی کے پائپ اور سڑکوں پر کھڑا پانی جم گئے ہیں بستہ موسم میں سوئی گیس پریشرکا مسئلہ برقرار ہے اس سے شہریوں کو شدید مسائل اور ذہنی کوفت کا سامنا ہے گیس نہ ہونے سے ہیٹرز اور گیزربند ہیں، برفیلے موسم میں گرم پانی دستیاب نہیں ہے اور گھر سرد خانے بنے ہوئے ہیں،گھروں میں ناشتہ اور کھانا بنانا بڑا مسئلہ بن گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں سوئی گیس انتظامیہ نے گیس بحران پر چپ سادھ لی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے، گیس بحران پر صوبائی حکومت بےبس، اور خاموش تماشائی بن گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*