مہوش حیات کو آسکر کی نامزدگیوں پر تحفظات ظاہر کرنے پرشدید تنقید کا سامنا

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی وڈ کے معتبر ترین آسکر ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد اداکارہ کے تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر ایک مرتبہ پھر سوال اٹھنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی رنگا رنگ 92 ویں اکیڈمی آسکر ایوارڈزکی تقریب 9 فروری کو امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔ فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈز آسکر 2020 کی گزشتہ روز نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔آسکر 2020 کی نامزدگیوں کے ساتھ ہی تنقید کا طوفان بھی کھڑا ہوگیا تھا، فلمی پنڈتوں نے فلم ہسٹلر میں نامور اداکارہ جینفرلوپیزکو اور ایڈم سینڈلر کو فلم ان کٹ جیمز میں جبکہ ایڈی مرفی اوررابرٹ ڈی نیروجیسے بڑے اداکاروں کو نامزد نہ کرنے پر حیرت کا اظہارکیا تھا۔اسی ضمن میں اداکارہ مہوش حیات نے بھی آسکر ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*