مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید400 روپے سستا ہوگیا

کراچی (کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالرکی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید400 روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالرکی کمی سے 1543ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کی کمی سے89200 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 343روپے کی کمی سے 76475روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اوردس گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*