برطانیہ میں سمندری طوفان اور بارشیں، بجلی منقطع، پروازیں معطل

لندن (م ڈ)برطانیہ کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان برینڈن کے باعث تیز ہواﺅں کے ساتھ شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ،تیز ہواوں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، چھتیں اڑ گئیں، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ متعدد پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑگئیں۔ طوفان سے آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے شمال مغربی حصے زیادہ متاثر ہوئے، جہاں اسکول بند کردیے گئے ہیں اور فیری سروس بھی متاثر ہوئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں سمندر میں لہر 25 فٹ تک بلند ہوگئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*