بابر اعظم دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل

Babar-Azam-Icc-Top-Rank-Player

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بابر اعظم کو دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز اس سے قبل 2017 میں بھی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا حصہ رہ چکے ہیں۔کلینڈر ائیر 2019 میں بابراعظم نے 20 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 60.66 کی اوسط اور 92.30 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1092 رنز اسکور کیے۔ اس دوران انہوں نے 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سال 2019 میں بابراعظم نے اپنی پہلی سنچری ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف اسکور کی (115رنز)، انہوں نے دوسری سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی (101رنز ناٹ آو¿ٹ) جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف 115 رنز کی اننگز بابر اعظم کی کلینڈر ائیر میں تیسری سنچری تھی۔آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے اعزاز کا آغاز 2004 میں شروع کیا تھا جہاں اب تک مختلف ادوار میں 8 پاکستانی کرکٹرز یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*