ایمریٹس نے نئے سال کے موقع پر پاکستانی مسافروں کےلئے خصوصی کرائے متعارف کرانے کا اعلان کردیا

کراچی(کامرس ڈیسک) ایمریٹس نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئے سال کے موقع پر عالمی سطح پر خصوصی کرائے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک کے مقامات کے سفر کے لئے مسافر اکانومی کلاس میں 15 فیصد تک اور بزنس کلاس میں 20 فیصد تک رعایت سے استفادہ اٹھا سکتے ہیں۔ چاہے آپ نے سال 2020 میں افریقہ کا سفر کرنے کا ارادہ ہو یا دبئی میں اپنی تعطیلات یادگار بنانی ہوں یا پھر یورپ کے خوبصورت مقامات کا سفر کرنا ہو، آپ 14 جنوری اور 27 جنوری کے درمیان بکنگ کروا کر 17 جنوری تا 30 نومبر 2020 کے عرصے میں سفر کرسکتے ہیں۔ ریٹرن کرایوں کی شروعات اکانومی میں کلاس میں 270 ڈالرز اور بزنس کلاس میں 620 ڈالرز سے ہوتی ہے۔ اس بہترین موقع پر مسافر سال 2020 میں نئے دلچسپ مقامات کے سفر کا پیشگی پلان بناسکتے ہیں۔ اکانومی کلاس کے خصوصی کرایوں کی شروعات دبئی کے لئے 270 ڈالرز، استنبول کے لئے 410 ڈالرز، کوالالمپور کے لئے 419 ڈالرز، بینکاک کے لئے 414 ڈالرز، نیویارک کے لئے 812 ڈالرز، لندن کے لئے 639 اور ٹورنٹو کے لئے 905 ڈالرز سے ہورہی ہے۔ اسی طرح بزنس کلاس کے خصوصی کرایوں کی شروعات دبئی کے لئے 620 ڈالرز، استنبول کے لئے 1313 ڈالرز، کوالالمپور کے لئے 1072 ڈالرز، بینکاک کے لئے 1043 ڈالرز، نیویارک کے لئے 2143 ڈالرز، لندن کے لئے 1808 ڈالرز جبکہ ٹورنٹو کے لئے 2289 ڈالرز سے ہورہی ہے۔ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت سے لوگوں نے اپنے سفر کے بارے میں سوچنے کے ساتھ ساتھ سفر کی منصوبہ بندی بھی شروع کردی ہے۔ ہم ان افراد کو حوصلہ دینے اور ترغیب دینے پر خوش ہیں۔ ہمارا عالمی نیٹ ورک چھ براعظموں پر پھیلا ہوا ہے، جو ہر مسافر کو کچھ منفرد خدمات پیش کرتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*