ایران کا یورپی ممالک کو جوہری تنازع پرمیکانزم فعال کرنے پر سنگین نتائج کا انتباہ

تہران(م ڈ)ایران کی وزارتِ خارجہ نے یورپی ممالک کو جوہری سمجھوتے پر تنازع کے میکانزم کو فعال کرنے پرسنگین اور سخت ردعمل سے خبردار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ نے یورپی ممالک کے اس اعلان کے ردعمل میں کہا کہ اگر یورپی اس عمل سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو پھر انھیں اس کے مضمرات کو قبول کرنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔ ترجمان عباس موسوی کا کہنا تھا کہ ایران ایسی کسی بھی خیر سگالی اور تعمیری کوشش کا مکمل جواب دینے کو تیار ہے جس سے جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہو۔مذکورہ تینوں یورپی ممالک نے قبل ازیں ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ ایران کے اقدامات کے پیش نظر ہمارے پاس کوئی چارہ کار نہیں رہ گیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*