انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 3پیسے مہنگا ہوگیا

کراچی (کامرس ڈیسک) انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 3پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی دیگر کرنسیوں میں یورو ،چینی یو آن اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ہوا ،یوے ای کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید3پیسے کے اضافے سے154.83روپے سے بڑھ کر154.86روپے اور قیمت فروخت154.93روپے سے بڑھ کر154.96روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.70روپے اور قیمت فروخت 155روپے برقرار رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171.80روپے سے بڑھ کر172روپے اور قیمت فروخت 173.30روپے سے بڑھ کر173.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید200.80روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت 202.80روپے سے گھٹ کر202.60روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.05روپے سے بڑھ کر41.10روپے اور قیمت فروخت 41.35روپے سے بڑھ کر41.40روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.10روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے مستحکم رہی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید21.80روپے سے بڑھ کر22روپے اور قیمت فروخت 23روپے سے بڑھ کر23.20روپے ہوگئی ۔انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 3پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی دیگر کرنسیوں میں یورو ،چینی یو آن اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ہوا ،یوے ای کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید3پیسے کے اضافے سے154.83روپے سے بڑھ کر154.86روپے اور قیمت فروخت154.93روپے سے بڑھ کر154.96روپے ہوگئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*