اسلام قبول کرنے والی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل اگلے سال حج پرجائیں گی

ولاگرروزی گیبریل

ٹورنٹو(شوبز ڈیسک)اسلام قبول کرنے والی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل اگلے سال حج پرجائیں گی۔گزشتہ ہفتے دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل نے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک سال میں حج یا پھرعمرے کی ادائیگی کےلئے جائیں گی،دنیا بھرمیں پرامن پاکستان کی پہچان کرانے والی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی کلچرسے متاثر ہوکرگزشتہ ہفتے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ قبول اسلام کے فیصلے پرروزی کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے دائرہ اسلام میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے فیصلے کو سراہا اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔اتنی محبت ملنے پر روزی گیبریل نے سوشل میڈیا پر تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا ردعمل انہیں ملا اس بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ زندگی کے نئے راستے کی ابتدا میں اتنی محبت اور تعاون کی فراہمی کےلئے میں آپ سب کی شکرگزار ہوں۔روزی نے مزید لکھا کہ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ میں خدا پر یقین اور خدا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے پہلے بھی خود کو تکنیکی طور پرمسلمان ہی سمجھتی تھی تاہم یہ میرے لیے بالکل نیا باب ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*