آئی سی سی2019کے ایوارڈز کا اعلان،کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ایوارڈ حاصل نہ کرسکا

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے2019کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا جس میں انگلینڈ کے مایہ ناز آل رانڈر بین اسٹوکس کو سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا ہے، بین اسٹوکس ورلڈ کپ فائنل، ٹیسٹ اور ون ڈے میں شاندار کارکردگی پر سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، پیٹ کمنز ٹیسٹ اور روہت شرما ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے، ویرات کوہلی کو اسپرٹ آف ایئر ایوارڈ ،آسٹریلیا کے مارنوس لبوشان ایمرجنگ پلیئرآف ایئر ،انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ سال کے بہترین امپائر قرار پائے،کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی بڑا ایوارڈ حاصل نہ کرسکا تاہم ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کو ایک روزہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بین اسٹوکس کو سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا ہے،یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ 2019کا سال بین اسٹوکس کے کریئر کا سب سے اچھا سال تھا جس کے دوران انہوں نے عالمی کپ کے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔آئی سی سی پینل نے متفقہ طور پر اسٹوکس کو گیری سوبرز ٹرافی سے نوازا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں انگلش آل رانڈر نے اسے اپنے ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔اسٹوکس نے 2019 کے دوران 20 ایک روزہ میچز میں 719 رنز اور 12 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 11ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 824رنز اور 22وکٹیں بٹوریں۔بھارتی اوپنر روہت شرما کو سال کا بہترین ون ڈے کرکٹر قرار دیا گیا جبکہ کپتان ویرات کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔جب آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا تب کوہلی نے انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی تھی۔اسمتھ بال ٹیمپرنگ کے مرتکب قرار دیے گئے تھے اور ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔اس کے علاوہ کوہلی کو آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا۔آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو سال کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی جبکہ مارکس لبوشین کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی بڑا ایوارڈ حاصل نہ کرسکا تاہم ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کو ایک روزہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم میںروہت شرما، شے ہوپ، ویرات کوہلی(کپتان)، بابر اعظم، کین ولیم سن، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، محمد شامی اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*