حکومت اور اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کے ناموں پرمتفق

election commission of pakistan

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کے ناموں پر اتفاق ہو گیا جبکہ چیف الیکشن کمشنرکے نام پر آئندہ ہفتے اتفاق رائے پیداہونے کا امکان ہے،حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا نام واپس لے لیا،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے نئے ناموں کا تبادلہ جمعہ کو ہو گا-پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد اپوزیشن ارکان راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پراتفاق ہو چکا ہے،چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہونا چاہیے،ہم چیف الیکشن کمشنر کے نام فائنل کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے،حکومتی ناموں میں تبدیلی آئے گی اور نئے ناموں میں سے کسی ایک پر اتفاق رائے ہونے کے امکانات ہیں۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے تقرر کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن ڈاکٹر شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاس میں ہوا،جس میں وفاقی وزرا اسد عمر،پرویز خٹک،علی محمد خان،سید فخر امام،اپوزیشن کی جانب سے شازیہ مری، سیدنوید قمر،سینیٹرمشاہد اللہ خان،رانا تنویر ،رانا ثنا اللہ اور شیزا فاطمہ خواجہ نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر،سندھ اور بلوچستان کے ممبران کے تقرر کے حوالے سے غور کیا گیاذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن نے جلد کسی ایک نام پراتفاق کرنے کا فیصلہ کیا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے نئے ناموں کا تبادلہ جمعے کو ہو گا،پارلیمانی کمیٹی میں حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا نام واپس لے لیا،حکومت نے بابر یعقوب فتح محمد کا نام چیف الیکشن کمشنر کی لسٹ سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے نام کے لئے وقت مانگ لیا ہے،پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے(آج)بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نئے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملہ پر مزید وقت لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی سیکرٹری فضل عباس میکن چیف الیکشن کمشنر کیلئے ہاٹ فیورٹ ہیں،اپوزیشن نے حکومت کی طرف سے نامزدگی قبول کرنے کا عندیہ دے دیاذرائع کے مطابقکمیٹی کا اگلاس اجلاس پیر کو ہوگاجس میں سارے معاملات طے پا جائیں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پراتفاق ہو چکا ہے، چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق ہونا باقی ہے،حکومت چیف الیکشن کمشنر کے لئے نئے نام پیش کرے گی۔مسلم لیگ(ن)کےسینیٹر مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہچیف الیکشن کمشنر کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہونا چاہیے،ہم چیف الیکشن کمشنر کے نام فائنل کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں،اگلے اجلاس میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے،اگلے ہفتے کو جو اجلاس ہو گا اس میں فیصلہ ہو جائے گا،حکومتی ناموں میں تبدیلی آئے گی اور نئے ناموں میں سے کسی ایک پر اتفاق رائے ہونے کے امکانات ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*