تمام ڈپٹی کمشنر ز برف میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچائیں ،چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت

کوئٹہ(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیر صدارت صوبے میں حالیہ بارشوں اور شدید برفباری کے بعد پیدا ہونے والی مجموعی صورتحال کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں قومی اور رابطہ سڑکوں کی بحالی، متاثر افراد کو ریسکیو امدادی سامان کی ترسیل و دستیابی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بارش و برفباری اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی بڑے حادثہ سے بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں قومی شاہراہوں سے فوری طور پر برف ہٹا کر ٹریفک کی روانی کے لیے سڑکیں کھول دی جائے انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ برف میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچائیں اور امدادی سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو برف باری اور بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ برف باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری فنانس سیکرٹری زراعت سمیت دیگر متعلقہ اعلی افسران شریک تھے۔بعدازاں چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیر صدارت صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ ہوا۔جس میں صوبائی حکام ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے،کمشنر کوئٹہ ڈویژن سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور حالیہ بم دھماکوں کے بعد سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*