اتحادی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،فردوس عاشق اعوان

Firdous Ashiq Awan

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف لندن میں علاج کےلئے جانے والے دل بہلانے میں مصروف ہیں، پنجاب حکومت نے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس طلب کی ہیں، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ووٹ کو عزت دے رہے ہیں، اتحادی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی کےلئے حکومت کے ساتھ متفق ہیں، جمہوری نظام میں اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،سعودی عرب کی جیلوں سے رہا پاکستانیوں کے اہلخانہ کی سہولت کےلئے ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، موسم سے متعلق معلومات کی فراہمی کےلئے تمام ٹی وی چینلز کچھ وقت مقرر کریں،وزارت توانائی عوام کی آگاہی کےلئے اشتہاری مہم شروع کر رہی ہے، گمشدہ بچوں کی بازیابی کےلئے میرا بچہ ایپ متعارف کرائی گئی ہے، پی آئی اے سے متعلق شکایات و تجاویز کےلئے ای سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، تحصیل کی سطح پر احساس پروگرام کے دفاتر کھولے جا رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کےتحت فراہم سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے منگل کو کابینہ جلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے ایجنڈے میں شامل 16میں سے 15 نکات کی منظوری دی ، کابینہ اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کےلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے، کابینہ نے موٹرویز پر معذور افراد کےلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،دیہی خواتین کے شناختی کارڈز کےلئے ملک بھر میں جمعہ کا دن مختص کر دیا گیا ہے، خواتین کی شکایات کے تدارک کےلئے ٹول فری نمبر پر آگاہ کیا گیا ہے، موسمیاتی تغیرات سے متعلق معلومات کےلئے ایپ متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کےلئے مسائل ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے، سعودی عرب کی جیلوں سے رہا پاکستانیوں کے اہلخانہ کی سہولت کےلئے ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، موسم سے متعلق معلومات کی فراہمی کےلئے تمام ٹی وی چینلز کچھ وقت مقرر کریں،وزارت توانائی عوام کی آگاہی کےلئے اشتہاری مہم شروع کر رہی ہے، گمشدہ بچوں کی بازیابی کےلئے میرا بچہ ایپ متعارف کرائی گئی ہے، پی آئی اے سے متعلق شکایات و تجاویز کےلئے ای سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، تحصیل کی سطح پر احساس پروگرام کے دفاتر کھولے جا رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے تحت فراہم سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مختلف وزارتوں میں ایک لاکھ 6 ہزار343ملازمتوں کے کیسز زیر التواءہیں، وفاقی حکومت کے مختلف اداروں میں ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں، متعلقہ ادارے خالی آسامیوں کا بجٹ لے رہے ہیں لیکن بھرتیاں نہیں کی جا رہی ہیں، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی کو سراہا گیا، معاون خصوصی نے کہا کہ متعلقہ وزارتوں کے ملازمین کے زیر التواءمعاملات حل کرنے کےلئے 45دن کا وقت دیا گیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ترمیم شدہ ایئر لائن معاہدے کی منظوری دی گئی، تین سرکاری املاک نیا پاکستان ہاﺅسنگ کو دینے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں ڈی جی کی تعیناتی اور سردار عبدالحمید خان کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجن کراچی کا ممبر تعینات کرنے کی منظوری بھی دی ، کابینہ اجلاس پر بمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایئر پورٹس کے نزدیک اونچی عمارتوں کی تعمیر کےلئے بین الاقوامی اصولوں سے رہنمائی لی جائے گی، وزارت صحت میں مجوزہ اصلاحات کی منظوری دی گئی، وزارت صحت کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی ہے، 5ہومیوپیتھک میڈیکل کالجز پر شکایات کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف لندن میں علاج کےلئے جانے والے دل بہلانے میں مصروف ہیں، پنجاب حکومت نے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس طلب کی ہیں، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ووٹ کو عزت دے رہے ہیں، اتحادی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی کےلئے حکومت کے ساتھ متفق ہیں، جمہوری نظام میں اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*