یوکرائنی طیارے کو مار گرانا ناقابل معافی غلطی ہے، ایرانی صدر

تہران (م ڈ)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ان تمام لوگوں کو اس بات کی سزا دے گا جو یوکرائنی مسافر بردار طیارے کو مار گرانے کے حادثے کے ذمہ دار ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وڑن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں روحانی نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل معافی غلطی ہے اور یہ کہ صرف ایک شخص ہی اس طیارے کو گرانے کا ذمہ دار نہیں ہو سکتا ہے۔ روحانی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی طرف سے اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک اچھا پہلا قدم ہے مزید یہ کہ عوام کو یہ یقین دلایا جانا چاہیے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*