ہمیں کرپشن زدہ حالات ملے جسے ہم ٹھیک کرنےکی کوشش کر رہے ہیں،قاسم سوری

اٹاوا(این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نہ صرف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ حکومت بھی تحریکِ انصاف کی ہوگی۔ قاسم خان سوری کینیڈا کے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے دورہ کینیڈا کے دوران اٹاوا میں کامن ویلتھ ممالک کی اسمبلیوں کے اسپیکرز کی کانفرنس میں شرکت کی اور ایک سیشن کی صدارت کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کینیڈین نجی ٹی وی چینل پروگرام میں کھل کر گفتگو کی اور کہا کہ ہمیں کرپشن زدہ حالات ملے جسے ہم ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہر معاشرے میں مسائل ہوتے ہیں اور پاکستان میں جس طرح پچھلے ستر سالوں میں ادارے کرپشن زدہ ہوئے اس وجہ سے لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہ آ سکیں۔ عوام پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، صحت کی سہولیات کا فقدان، تعلیم، بے روزگاری اور اس کے ساتھ ساتھ قوم دہشتگردی کا بھی مقابلہ کرتی رہی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو ان حالات میں 2018 میں حکومت ملی، اور لوگوں کا کہنا تھا کہ اب ملک کو ایسا حکمران ملا ہےجو کرپشن سے پاک ہے جس کی گواہی ساری دنیا دیتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایماندار شخص ہے۔ انھوں نے کہا کہ احتساب کے عمل میں مشکلات ہیں مگر عمران خان کی ایماندار قیادت میں پاکستانی معاشرے کو کرپشن سے پاک کردیا جائے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کی کامیابیوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے عوام کیلئے وہ اقدامات کیے کہ جو آج تک کسی حکومت نے نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی تاریخی کامیابیوں میں خارجہ پالیسی میں بہتری، مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر کرنا، فاٹا کا انضمام، ویزا حصول میں اسانی، سادگی اور کفایت شعاری مہم کی مدد سے ہونے والے بچت، کرپشن پر کریک ڈاو¿ن، صحت انصاف کارڈ، غربت کے خاتمے کے پروگرام، پناہ گاہوں کا قیام، کامیاب جوان پروگرام، ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے شجر کاری مہم، مدرسہ اصلاحات، کرتار پور راہداری، سیاحت کو فروغ، مواصلات کے نظام میں بہتری اور کئی دیگر عوامی منصوبے شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں قانون سازی کے حوالے سے سوال پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف حکومت نے اب تک کے اپنے مختصر دورِ حکومت میں ’زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری‘ بِل 2019 کی متفقہ طور پر منظوری، انتخابات کی شکایات اور پٹیشنز کو تیزی سے حل کرنے کے لیے بینچوں میں اضافہ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے بورڈ کے اختیارات میں توسیع، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ، اسلام آباد اور سینما گھروں میں تمباکونوشی کے حوالے سے بل منظور کروائے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ میں نے آرمی ایکٹ کی منظوری کے لئے بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن رہنماو¿ں سے ملاقات کی اور اپوزیشن رہنماو¿ں سے ویسے بھی ملتا بھی رہتا ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*