پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کواتار چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد معمولی مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس11.63پوائنٹس کی کمی سے43207.04پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 49.73فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو12ارب 81کروڑ47لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اورکاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 31.80فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور ملکی سیاسی ومعاشی صوتحال کے پیش نظر فیصلہ کرنے میں بے یقینی کا شکار رہے جس کے نتیجے میں اتار چڑھاو¿ کا رجحان ریکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43468کی بلند اور 43097پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا لیکن مجموعی طور پر معمولی مندی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس11.63پوائنٹس کی کمی سے43207.04پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*