وہاب ریاض کی بہن کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بہن کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔گزشتہ دِنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بہن کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، اِن ویڈیوز میں وہاب ریاض کی بھی دو ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ ڈانس کر رہے ہیں۔وہاب ریاض کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ان کی بہن کی مہندی کی تقریب کی ہے جس میں وہ مشہور بھارتی گانے کھئی کے پان بنارس والا پر ڈانس کر رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*