حوثی اپنے مضبوط گڑھ کے اہم علاقے سے پسپا،پانچ کمانڈروں سمیت 29ہلاک

صنعاء(م ڈ)یمن کی آئینی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو ان کے مضبوط گڑھ صعدہ گورنری میں اہم علاقے سے پسپا کردیا ہے۔آئینی فوج نے آل ثابت میں الربع ٹیلے، آل ثابت مارکیٹ کے بالمقابل وادی جلال اور دیگر اہم مقامات پراپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ،لڑائی کے دوران 21 حوثی باغی ہلاک اور29 زخمی ہوئے جبکہ پانچ سرکردہ حوثی کمانڈاور ابو علی نامی فیلڈ کمانڈر بھی ہلاک ہوگئے۔ زندہ بچ جانے والے باغی اسلحہ چھوڑ کر فرا ہوگئے۔آئینی فوج نے باغیوں سے چھینا گیا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی آئینی حکومت نے گذشتہ روز شمالی گورنری صعدہ میں قطابر ڈاریکٹوریٹ میں آل ثبات کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کو وہاں سے پسپا کردیا اور علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ۔یمنی فوج کے شاہین بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر احمد الطریفی نے بتایا کہ آئینی فوج نے آل ثابت میں الربع ٹیلے، آل ثابت مارکیٹ کے بالمقابل وادی جلال اور دیگر اہم مقامات پراپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*