حب ریلی کراس کا ساتواں ایڈیشن رواں ماہ سجے گا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی سب سے مقبول حب ریلی کراس کا ساتواں ایڈیشن 19جنوری 2020 سے حب میں سجے گا جس میں ملک کے صف اول کے ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئیں گے۔چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی نے حب ریلی کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ریلی میں شرکت کرنے والے ڈرائیورز رونی پٹیل، دفاعی چیمپئن آصف امام، عامر مگسی، ندیم خان کے علاوہ خواتین میں ٹشنا پٹیل بھی موجود تھیں۔شجاعت شیروانی نے بتایا کہ 18جنوری کو ڈرائیور ٹریک کا جائزہ لیں گے اور 19جنوری کو مقابلے ہوں گے، حب ریلی کے ٹریک کو بڑھا کر 20 کلو میٹر تک کردیا گیا ہے۔پہلے یہ ریس 10کلو میٹر پر مشتمل ہوا کرتی تھی، 20کلو میٹر پر مشتمل ٹریک پاکستان کا سب سے چھوٹا ٹریک ہے لیکن خطرناک موڑ، پتھریلے، ریتیلے اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ڈرائیورز کے لیے حب ریلی کا ٹریک سب سے دلچسپ رہا ہے کیونکہ یہاں پر رفتار اور توازن کو برقرار رکھنا ڈرائیورز کے لیے بڑا چیلنج ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وجہ ہے کہ حب ریلی کے لیے ڈرائیور سالہ سال انتظار کرتے ہیں، اسٹاک کیٹگری میں شریک ڈرائیورز کی ریس صرف ایک لیپ پر مشتمل ہوگی، پریپیڈ کیٹگری کے ڈرائیورز کو ریس میں دو لیپ مکمل کرنا ہوں گے، اگر کسی کیٹگری میں 4 سے کم انٹریز ہوں گی تو وہ انٹری اگلی کیٹگری میں ضم ہو جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*