ثانیہ مرزا کی 2سال بعدٹینس کورٹ میں کامیاب واپسی

ہوبارٹ(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار و پاکستانی آل رانڈ ر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دو برس بعد ٹینس کورٹ میں کامیاب واپسی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اپنی یوکرینی ساتھی نادیہ کیچنوک کے ہمراہ ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں فاتحانہ واپسی کرتے ہوئے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔دو سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کرنے والی ثانیہ مرزا نے نادیہ کیچنوک کے ہمراہ جارجیا کی اوکسانا کلاشنکووااور جاپان کی میو کاٹو کو ایک گھنٹے 41 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 6-2، 6-7 اور 3-10 سے شکست دی۔دونوں کا اگلا مقابلہ اب امریکی جوڑی وانیا کنگ اور کرسٹینا مک ہیل کے ساتھ ہوگا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*