بلیک باکس کہاں ڈی کوڈ ہوگا؟ایران کے اعلیٰ تحقیقات کار یوکرائن جائیں گے

کیف( م ڈ)ایران کے ایک اعلیٰ تحقیقات کار آیندہ دنوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف جائیں گے۔وہ یوکرین کی ایک لیبارٹری میں گذشتہ بدھ کو تہران کے نواح میں سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے بارے میں بات چیت کریں گے اور اس یوکرینی لیبارٹری کے اس مقصد کے لیے مناسب ہونے کا جائزہ لیں گے۔یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکریٹری اولکسئے ڈینلوف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران یہ حتمی فیصلہ کرے گا کہ بلیک باکس کو کہاں ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ڈینلوف نے واقعے کے روز تہران میں یوکرین کے سفارت خانے کے ابتدائی بیان کی بھی وضاحت کی۔یوکرینی سفارت خانہ نے کہا تھا کہ طیارے کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تھا لیکن یہ بیان بعد میں سفارت خانے کی ویب سائٹ سے حذف کردیا گیا تھا اور اس کی جگہ ایک اور بیان پوسٹ کیا گیا تھا۔اس میں یہ کہا گیا تھا کہ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*